کورونا وائرس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے جس کے دوران کورونا جیسی عالمی وباء پر اراکینِ اسمبلی و وفاقی کابینہ اظہارِ خیال میں مصروف ہیں۔
رواں ہفتے منعقدہ قومی اسمبلی کے گزشتہ سیشن کے دوران صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن طلب کیا جبکہ گزشتہ سیشن کے دوران ملک کی اقتصادی و صحت کی صورتحال پر گرما گرم بحث ہوئی۔
گزشتہ سیشن کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کی جبکہ اسپیکر اسد قیصر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث سیشن میں حاضر نہ ہوسکے۔ تمام ممبرانِ اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیشن میں شرکت سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔
اب تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت 2 سے زائد اراکینِ اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا چکے ہیں جن کے وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت نکلے جبکہ غلام سرور خان، سید فخر امام، راجہ ظفر الحق، مشاہد حسین سیّد، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سلیم ضیاء اور دیگر کے ٹیسٹ منفی آئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 270افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 803ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 430نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36ہزار270ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 803 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








