کشمیر میں بھارتی جارحیت پاکستانی قوم کے صبر کا امتحان ہے۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan 'stands with Kashmiris: Imran Ismail said

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت پاکستانی قوم کے صبر کا امتحان ہے جبکہ قوم فوج کے ساتھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت کی کشمیر میں جارحیت پر قوم صبر کر رہی ہے جبکہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں پاک فوج کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاک فوج اس کے ساتھ کیا کرسکتی ہے۔ 27 فروری کا دن اس کے لیے ایک ٹریلر تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر جارحیت کا جواب دے سکتا ہے۔ 

Related Posts