صدرِ مملکت نے کورونا وائرس کے خلاف میڈیا کی کارکردگی بہترین قرار دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاست مدینہ کے اندر اخلاق اور انسانی لیڈر شپ بنیاد ہے، صدر مملکت
ریاست مدینہ کے اندر اخلاق اور انسانی لیڈر شپ بنیاد ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتےہوئے کورونا وائرس کے خلاف میڈیا کی کارکردگی بہترین قرار دے دی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا نے کووِڈ 19 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ہر فرد کو پاکستان میں بیماری سے احتیاط کا طریقہ پتہ چل گیا۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی پابندی کی۔اسی طرح  میڈیا کا قومی کردار سازی میں بڑا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ میڈیا صحت، تعلیم اور خواتین کے وراثتی حقوق جیسے معاملات پر شعور اجاگر کرنے میں زیادہ توجہ مرکوز کرے۔ 

Related Posts