علامہ شہنشاہ حسین نقوی خیریت سے ہیں، کورونا وائرس نہیں ہوا۔شہلا رضا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامہ شہنشاہ حسین نقوی خیریت سے ہیں، کورونا وائرس نہیں ہوا۔شہلا رضا
علامہ شہنشاہ حسین نقوی خیریت سے ہیں، کورونا وائرس نہیں ہوا۔شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ممتاز عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خیریت سے ہیں اور انہیں کورونا وائرس نہیں ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ میڈیا کی اِس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کراچی میں نہیں لیکن یہ خبر کسی دشمن نے اپنے طور پر بغیر تصدیق کے چلا دی ہے جبکہ علامہ خیریت سے ہیں۔

سیّدہ شہلا رضا نے دُعا کی کہ پنجتن پاک ان پر اپنا سایہ قائم رکھیں اور وہ اِسی طرح دین کی خدمت کرتے رہیں جبکہ انہوں نے  میڈیا پر چلنے والی شہنشاہ حسین نقوی کی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔

Related Posts