پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز نے طیارہ حادثے کے بعد تسلی بخش کام کیا۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز نے طیارہ حادثے کے بعد تسلی بخش کام کیا۔علی زیدی
پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز نے طیارہ حادثے کے بعد تسلی بخش کام کیا۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز نے شہرِ قائد میں طیارہ حادثے کے بعد تسلی بخش کام سرانجام دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے انجینئرز کی ایک ٹیم کو پی آئی اے طیارے کے انجن اور دیگر حصوں کو جائے حادثہ سے نکالنے میں مدد کیلئے تعینات کیا گیا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے آج صبح تسلی بخش طریقے سے جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 

Related Posts