کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن آج شام سے دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Religious groups strike continue today in karachi

شہرِ قائد میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کراچی انتظامیہ نے آج شام سے ہی لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شہر بھر میں کھانے پینے کے مقامات اور ادویات سمیت کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف جا رہی تھیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی حال ہی میں بحال کردی گئی جس کے بعد کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ شہرِ قائد میں لاک ڈاون ایک بار پھر سخت کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مبینہ فیصلے کے تحت لاک ڈاؤن میں سختی کا اطلاق آج شام 7 بجے سے ہوگا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہاٹ اسپاٹس کے تعین کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

ہاٹ اسپاٹس قرار دئیے گئے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بلا ضرورت آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے گی۔ عوام کو زیادہ وقت گھروں میں بسر کرنا ہوگا، تاہم ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور ضروریاتِ زندگی کی خریدوفروخت جاری رہے گی۔

سٹی انتظامیہ نے کراچی کے ہر ضلعے میں تقریباً 7 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی سفارش تھی کہ ہر ضلعے میں 10 منتخب مقامات پر لاک ڈاؤن کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام عمل میں لائی جاسکے۔

 یہ فیصلہ قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے  جاری کردہ 20 شہروں کی ایک لسٹ کے بعد 2 روز قبل سامنے آیا جنہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا۔

مزیدپڑھیں: حکومت کا بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  کا فیصلہ

Related Posts