تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری پر برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری پر برہم
تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری پر برہم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی وزیر کو تاریخ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رنجیت سنگھ ایک عیاش ڈاکو اور لٹیرا حکمران تھا جس نے مسلم عقائد، مساجد اور صوفیاء کے مزارات کی کھلم کھلا بے حرمتی کی اور بے پناہ لوٹ مار کی۔

سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رنجیت سنگھ نے سکھ عقائد کو جبراً مسلط کروایا اور کشمیر پر ظالمانہ ڈوگرہ راج قائم کروایا۔ عمرانی وزیر کو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تاریخ کی اصلاح کیلئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا یعنی اِس سے جینیٹوریل ورکرز یا صفائی کرنے والے مراد نہیں، جبکہ انہوں نے یہ بیان ممتاز صحافی حامد میر کے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں دیا۔ 

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف کالم نگار اور صحافی حامد میر نے کہا کہ لاہور پر بڑے عجیب عجیب لوگ حکومت کرتے رہے ہیں جبکہ شہر پر 3 بھنگیوں کی بھی حکومت رہی ہے جن کے ظلم سے تنگ آ کر شہر والوں نے رنجیت سنگھ کو حملے کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: بھنگی سکھوں کے ایک گروہ کا نام تھا۔فواد چوہدری

Related Posts