وزیرِ اعظم عمران خان کا سندھ میں رینجرز اہلکاروں پر حملوں پر اظہارِ مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی صنعتوں،کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی صنعتوں،کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سندھ میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں احساس کیش سینٹرز پر دہشت گردوں کے حملوں پر بہت افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ احساس کیش سینٹرز پر تعینات رینجرز اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے کہ ان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ یہ حملے سندھ کے شہر کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں ہوئے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اِس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو ان کی کارروائیوں پر سخت سزا دی جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احساس مرکز پر دہشت گردی کا افسوس ہے۔ثانیہ نشتر

Related Posts