جمہوریت پسند لوگ بی بی شہید کو خراج پیش کر رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

جمہوریت پسند لوگ بی بی شہید کو خراج پیش کر رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان
جمہوریت پسند لوگ بی بی شہید کو خراج پیش کر رہے ہیں، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا، شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ بحران میں بی بی شہید کی قیادت یاد آتی ہے، مشکل حالات میں بی بی شہید سب کو ساتھ لے چلتیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید کے جنم دن پر ان کے خاندان، چاہنے والوں اور کارکنان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کے جمہوریت پسند لوگ بی بی شہید کو خراج پیش کر رہے ہیں۔

پوری دنیا سے پیغامات آ رہے ہیں کہ شہید بی بی اگر زندہ ہوتیں تو وہ کیا کرتیں؟پاکستان کو مشکل حالات سے کیسے نکالتیں؟انہوں نے کہاکہ بی بی شہید اگر حیات ہوتیں تو سب پہلے عوام کو حوصلہ دیتیں، وہ عوام کو دیانتداری، استقامت اور جرات کے ساتھ ملک کے لئے کھڑے ہونے کی تلقین کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران میں بی بی شہید کی قیادت بہت یاد آتی ہے، عوام بی بی شہید جیسی قائد و قیادت چاہتے ہیں، وفاق میں حکمران ملک اور عوام کو بانٹ رہے ہیں، ان کے پاس نہ وژن ہے نہ ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی زندگی مثالی تھی، بی بی شہید اپنی جدوجہد میں بھی بے نظیر تھیں، شہید بی بی عالمی پائے کی قائد تھیں، ان کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

Related Posts