کاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

کاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی
کاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپیکر قومی اسمبلی کے پیغام کے مطابق خصوصی کمیٹی برائے زرعی پیداوار کے اجلاس کے دوران  اسپیکر اسد قیصر نےکاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے قرارداد کو کمیٹی ممبران کی معاونت کے ساتھ منظور کیا۔ 

منظور کی گئی  قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کاٹن سیڈ آئل کو 5 فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ  سبسڈی دینے کیلئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر مکینزم قائم کیا جائے۔ 

Related Posts