بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات
بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان بجٹ اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کی تائید کی۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغازِ حقوق کا خصوصی پیکج ملا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت یہ سنگین نا اہلی ہے، ہم بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts