کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا دعویٰ
کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا دعویٰ

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ شہرِ قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کے الیکٹرک  نے اہلیانِ کراچی اور  معصوم بچوں کو بہت تنگ کر لیا، جبکہ کے الیکٹرک آسمان سے اُترے ہوئے فرشتوں کا ادارہ نہیں ہے۔

پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں صنعت، تجارت اور کاروبار سمیت سب کچھ تباہ کردیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے نیپرا کے اہم افراد سے ملاقات کی ہے۔

رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین کے مطابق نیپرا کے حکام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس کے دوران کے الیکٹرک کی بدعنوانی  پر گفتگو ہوئی۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کو  قومی تحویل میں لیاجائے،حافظ نعیم الرحمن

Related Posts