میرے مرحوم شوہر پاکستان کو ہمیشہ اعتدال پسند دیکھنا چاہتے تھے۔سینیٹر روبینہ خالد

تازہ ترین

تازہ ترین

میرے مرحوم شوہر پاکستان کو ہمیشہ اعتدال پسند دیکھنا چاہتے تھے۔سینیٹر روبینہ خالد
میرے مرحوم شوہر پاکستان کو ہمیشہ اعتدال پسند دیکھنا چاہتے تھے۔سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ میرے مرحوم شوہر رؤوف خالد پاکستان کو ہمیشہ اعتدال پسند اور خوشحال دیکھنا چاہتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سیینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ میرے مرحوم شوہر رؤوف خالد ایک انتہائی ذہین انسان، لائق شوہر اور عظیم باپ تھے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ رؤوف خالد اعتدال پسند اور خوشحال پاکستان کیلئے ایک نظریہ رکھتے تھے جہاں ہماری عظیم اور صدیوں پرانی ثقافت کے ساتھ جدید دنیا کا خوبصورت امتزاج ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی  بد قسمتی یہ رہی ہے کہ یہاں اپنے ہیروں کی قدر نہیں کی جاتی اور باہر سے پتھر لا کر اسے ہیرے کے طور پر پیش کیاجاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے صفائی کے نام پر اربوں ہڑپ کئے، حلیم عادل شیخ

Related Posts