وزیرِ اعظم 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے  جس کے دوران میڈیا ہاؤسز اور پٹرول بحران سمیت اہم قومی معاملات پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ پٹرول مافیا اور بحران پر تفتیش کیلئے کمیشن قائم کرنے کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔ گزشتہ روز جاری کردہ 13 نکاتی ایجنڈے میں میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات پر بریفنگ بھی شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ یوروفائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد پر غور کرے گی جبکہ کابینہ کو معاشرتی و سماجی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ 22 جولائی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران  وزارتِ آئی ٹی کے تحت ایس ایف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ اداروں کی اصلاحات پر پیشرفت کی رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تعیناتی کیلئے اصول و قواعد کا مسودہ پیش کیا جائے گا جبکہ ملکی و سیاسی نوعیت کے دیگر معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِ غور آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا۔وفاقی کابینہ کو کے الیکٹرک کے نرخ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کا 2 ہفتے قبل  کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہیں ہو سکی۔ای سی سی نے گھریلو و کمرشل صارفین پر 73 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دی جسے کابینہ نے روک دیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی مخالفت

Related Posts