ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری میں اپوزیشن کا رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری میں اپوزیشن کا رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔عثمان ڈار
ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری میں اپوزیشن کا رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ جوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین کی منظوری میں حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کی طرف سے رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے اپنے مفادات سب سے اہم ہیں۔ ان کو قومی اور ملکی مفادات کی کوئی فکر نہیں ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کو بہانہ بنا کر ایف اے ٹی ایف قوانین کو منظور نہ کرنے دینا اور ملکی مفادات کو داؤ پر لگانا انتہائی افسوسناک ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ اگر پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے تو اس کیلئے نئے قوانین ضروری ہیں۔

 ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اکتوبر تک کچھ نئے قوانین کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے نئے قوانین ضروری ہیں۔تحریکِ انصاف

Related Posts