اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر قوم کی خاطر جان دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس کے موقعے پر پولیس کے شہیدوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اُن تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی وردی کی لاج رکھتے ہوئے قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔
رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قوم کی خاطر شہادت پانے والے اور اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ کر وطن پر قربان ہونے والوں کو خراجِ تحسین اور اپنے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1290491818115645440
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں فرض کی ادائیگی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرم کے خلاف علمِ جہاد بلند کرنے کیلئے جان دینے والے محکمۂ پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے۔
وطنِ عزیز پاکستان میں پولیس اسٹیشنز کی تعداد ہزاروں میں ہے تاہم ملک کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی جہاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا اور محکمۂ پولیس مجرموں کے خلاف وطن کی حفاظت کیلئے دن رات کام میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس کے شہداء کا قومی دن آج منایا جارہا ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








