اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سابق صدرِ پاکستان اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر وکلاء کی غیر موجودگی میں فردِ جرم عائد کرنا غیر قانونی عمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وکلاء کی غیر موجودگی میں سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کی جارہی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر وکلاء کی غیر موجودگی میں فردِ جرم عائد کرنا ان کے قانونی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔
وکلاء کی غیر موجودگی میں صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کیا جا رہا ہے جو کہ قانونی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ #NoToNABvictimisation
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم آصف زرداری نے صحتِ جرم سے انکار کردیا،سابق صدر نے عدالت کو بتایاکہ میں اپنے خلاف 20 سال سے مقدمات چلا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: نیب عدالت نے سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








