ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔وزیرِ اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔وزیرِ اعظم
ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ رواں برس جولائی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2 ہزار 768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایا گیا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ترسیلاتِ زر رواں برس جون کی نسبت 12 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ گزشتہ برس جولائی کی نسبت 36 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کاروبار کے فروغ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Related Posts