عمران خان نے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔بلاول بھٹو زرداری
عمران خان نے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں تحریکِ انصاف کا 2 سالہ دورِ اقتدار بد ترین رہا۔ ملک کی خارجہ پالیسی کشمیر سے لے کر سعودی عرب تک ناکامی کا شکار نظر آئی۔

پیغام میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق نے پامالی سہی، بے روزگاری ملکی تاریخ کی بد ترین سطح پر ہے جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں بدعنوانی پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاق کو کراچی کو اپنی کالونی بنانے نہیں دیں گے۔بلاول

Related Posts