اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیل پر وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف واضح اور اصولی ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسئلۂ فلسطین اور صیہونی ریاست اسرائیل کے معاملے میں بابائے قوم قائدِ اعظم کے نظرئیے کی پیروی کر رہے ہیں۔
A clear definitive principled position on Israel. PM Khan continues the vision of our Founder Quaid-i-Azam Mohammad Ali Jinnah on Palestine & Israel. https://t.co/CanVj6t5JS
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 19, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اسرائیل کے بارے میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔
شہرِ اقتدار میں گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے جدوجہد 9 سال کی عمر سے شروع کی۔ سیاست میرے لیے ہسپتال بنانے سے بھی بڑی جدوجہد ثابت ہوئی۔جدوجہد کے دوران نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جس سے میں خوف نہیں کھاتا۔
مزید پڑھیں: ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔وزیرِ اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








