اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فارس (ایف اے ٹی ایف) بل کی مخالف اپوزیشن کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سینیٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بلیک لسٹ سے بچاؤ کیلئے حکومتی بل کی مخالفت اِس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے سیاستدان پاکستان کو کھانے آئے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے سیاستدانوں کی طرف سے بل کی مخالفت ثبوت ہے کہ جو سیاستدان پاکستان کا کھاتے ہیں انہیں ہمارے وطن کی سلامتی اور ترقی سے کوئی غرض نہیں۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کے سیاسی رہنما ملک کی سلامتی و ترقی سے بے نیاز ہو کر صرف اپنی بیرونِ ملک حرام پیسے سے بنائی گئی جائیدادیں بچانا چاہتے ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حکومتی بل کی مخالفت بلا جواز ہے۔
سینیٹ میں FATF بلیک لسٹ سے بچاؤ کے لئے حکومتی بل کی مخالفت اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے یہ سیاستدان جو پاکستان کا کھاتے ہیں اور پاکستان کو کھاتے آئے ہیں، انہیں ہمارے وطن کی سلامتی اور ترقی سے غرض نہیں، انہیں صرف اپنی بیرون ملک حرام پیسے سے بنائی گئی جائدادیں بچانی ہیں!
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) August 26, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اسمبلی اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی پر حکومت اسمبلی اور عوام کو مسلسل گمراہ کر رہی ہے جبکہ اب تک تمام ایف اے ٹی ایف قوانین ضروری ترامیم کے بعد اپوزیشن کی مدد سے ہی منظور ہوئے۔
مزید پڑھیں: حکومت ایف اے ٹی ایف پر گمراہ کر رہی ہے۔سعد رفیق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








