اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کو خوفناک قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینوں لگ گئے۔ کورونا وائرس کی وباء ہی ایسی خوفناک تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے اپنی اپنی درسگاہوں میں واپس پہنچ گئے۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ میں تعلیم کے وفاقی و صوبائی وزراء اور اربابِ اختیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے احتیاط اور تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے۔ دُعا ہے کہ خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے۔ آمین۔
سکول کا پہلا دن آنے میں مہینں لگ گئے۔ وباء ہی ایسی خوفناک تھی ، اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ، تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کئے گئے، خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 15, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری و تعلیمی سرگرمیاں کم و بیش 6 سے 7 ماہ تک بندش کا شکار رہیں، ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت میٹرک، انٹر اور جامعہ کی سطح کی تعلیم آج شروع کی جائے گی۔ آج نویں کلاس سے لے کر اعلیٰ سطحی تعلیم تک اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں مڈل کلاسز اگلے ہفتے سے جبکہ پرائمری کلاسز 30 ستمبر سے شروع کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








