اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان قومی غذائی رابطہ کونسل (پی این این سی سی) کے دوسرے اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی غذائی رابطہ کونسل کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔ وزارتِ صحت میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء فخر الزمان، اسد عمر، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور دیگر شریک ہوں گے۔
قومی غذائی رابطہ کونسل اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے علاقائی کو آرڈی نیٹر جولین فریڈرک بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر کی غذائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران غذائی مسائل کے حوالے سے پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا جبکہ غذائی صورتحال پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر باسر اچکزئی شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔ عالمی ادارے بھی پاکستان میں جاری غذائی پروجیکٹس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری پر فردِ جرم عائد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








