کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات میں قوائد و ضوابط دھجیاں اڑ دی گئیں، سابق ڈی جی لیاقت قائم خانی کی کرپشن کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے باوجود آج بھی محکمہ باغات کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔
ایک گریڈ کامالی آج کا 17گریڈ کا ڈپٹی ڈائریکٹربنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12سال سے ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے والے آزاد خان کو 12سال سے سرکاری گاڑی 4830-GL بمعہ فیول الاٹ ہے۔
آزاد خان کی پے سلپ سے کنوینس الاؤنس نہیں کاٹا جاتا۔اس مجموعی غبن کی شفاف تحقیقات کی جائے تو لاکھوں روپے کی ریکوری ہوسکتی ہے۔ایم ایم نیوز نے موصوف کی پے سلپ کی نقل حاصل کرلی، اس پے سلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آزاد خان کے کنوینس الاؤنس کی مد میں کوئی کٹوتی نہیں کی جاتی۔
یہ سہولت اے ڈبل ای راحیل اور اوورسیئر شاہد کو بھی حاصل ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا کام سائٹ پر ہوتا ہے،مگر آزاد خان ڈی جی پارک کا 13سالوں سے پرسنل سیکریٹری بنا ہوا ہے۔اسکے باوجود اسے سرکاری گاڑی بمعہ ایندھن فراہم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








