عمران خان پرحلف کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہوسکتا ہے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

Khaqan Abbasi Criticises govt for BPL issue

کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غداری کا مقدمہ ہم پردرج ہوسکتا ہےتوحلف کی خلاف ورزی کا مقدمہ عمران خان پربھی درج ہوسکتا ہے۔

عمران خان افسران کو بلاکر کہتےہیں اپوزیشن رہنماؤں پرچےدرج کریں،وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ جمہوریت ہیں،یہ بات عمران خان کوکہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔

پی ایس او میں غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 12اکتوبرکوہم نہیں بھولے، 12 اکتوبرکوبھی گرفتارہوئے اورآج بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، الیکشن کبھی تباہ کن نہیں ہوتے،موجودہ حکومت کو جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتنےایماندارہیں کہ جزیروں پرقبضے ہورہے ہیں،ایسے ایماندارسے ہمیں دور رکھیں،عمران خان کوملکی معیشت کا کچھ نہیں پتا۔نیب سیاستدانوں کو دبانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ رات کے ڈھائی بجے پرچے درج کرائےجاتے ہیں،ہمارا وزیراعظم بے خبر شخص ہے،اس کوچینی،آٹے کی قیمت کا پتا نہیں،پاکستان اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے،نیب چلائیں یا پاکستان چلائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب یک طرفہ احتساب کررہا ہے،پورے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے،ہمارے کیسز میں کرپشن کا نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذکر ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا، کل اہم اجلاس طلب

پاکستان کے آدھے سیاستدانوں پرتوغداری کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔غداری کا مقدمہ ہم پردرج ہوسکتا ہے توحلف کی خلاف ورزی کا مقدمہ عمران خان پربھی درج ہوسکتا ہے۔

Related Posts