کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ پر دباؤ ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

تازہ ترین

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ پر دباؤ ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن
کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ پر دباؤ ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے پیچھے وہی قوتیں ہیں جن کا ذکر میاں نواز شریف نے کیا تھا، اور ان کا ذکر کرنے سے حکومت کو شدید تکلیف ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،یہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، پی پی رہنماراجہ پرویز اشرف، سردار اختر مینگل،،مولانا اویس نورانی،صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ، ن لیگ کی مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما پریس کانفرنس میں موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کے آئی جی سندھ پر دباؤ ڈال کر کارروائی کروائی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو کہا گیا کہ وہ گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کریں، ان کے موبائل فون بھی چھین کر رکھ لیے گئے تھے۔ یہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مزار قائد پر ہلڑ بازی کی گئی، ان لوگوں نے تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تقدس کو بھی پامال کیا جہاں اونچی الفاظ میں بات کرنے کی بھی ممانعت ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہی ہیں کہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے، اتنے لوگوں میں قتل کی دھمکی کی آواز کیسے آگئی، جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا وہ وقاص احمد خان دہشت گردی کی عدالت کا مفرور ہے، اگر ہمت ہے تو انھیں گرفتار کریں۔

مریم نواز مریم نواز کا کہناتھا کہ ایک لمحے کے لیے بھی مجھے یہ نہیں لگا یہ سندھ حکومت کی کارروائی ہے، کسی نے کراچی میں گرفتاری سے تا ثر دینے کی کوشش کی کہ دراڑ آجائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کراچی میں حکومت سندھ کی مہمان تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنی وضاحت دے چکے ہیں کہ انہوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جس کے حکم سے ہوا ہے انہیں کا تزکرہ جب نواز شریف نے کیا تو حکومت کو بہت برا لگا تھا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اور مولانا فضل الرحمان سمیت کسی کو بھی صفدر کی گرفتاری پر کوئی غصہ نہیں ہے اور نا ہی ہم غصے یا جلد بازی میں اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے، جب وقت آئے گا تب استعفے بھی دیے جائیں گے۔

Related Posts