اردو ہماری مادری زبان ہے،محمود خان اچکزئی غدار وطن ہے، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

اردو ہماری مادری زبان ہے،محمود خان اچکزئی غدار وطن ہے، حلیم عادل شیخ
اردو ہماری مادری زبان ہے،محمود خان اچکزئی غدار وطن ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جس نے بھی آئی جی سندھ کے اغوا ہونے کی بات کی ہے اس کو اب یہ ثابت بھی کرنا ہوگا۔

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایف آئی آر سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کر درج کی گئی تاہم پی ڈی ایم کے دباؤ پر سندھ حکومت پیچھے ہٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے۔اس کے خلاف بات کرنے والا محمود خان اچکزئی غدار وطن ہے۔

ان خیالات کا اظہارر انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔اس موقع پر ملک شہزاد اعوان،سعید آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی کنسٹرکشن میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔

یہ بدعنوانی نثار کھوڑو کے دور میں ہوئی۔نئی عمارت کی حالت بارش کے بعد بھی بہتر نہیں ہوسکی ہے اس لیے اجلاس پرانے اسمبلی ہال میں ہورہا ہے۔ان کی کرپشن کی وجہ سے آج بھی آدھا سندھ ڈوبا ہے۔ان کو خیال نہیں آیا کہ ان غریبوں کے لیے اجلاس بلالیتے۔

وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کی زمینیں ڈبو دی ہیں۔ان کوسندھ کے بچوں کی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ کا جلسہ ہوا ہے۔مختلف شہروں سے آنے والے لوگوں نے یہاں کی بات نہیں کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر مزارقائد کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہر سال کراچی آکر نعرے لگائیں گے اگر انہوں نے ایسا کیا تو جوتے کھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈر 2019 جب آیا تھا تو ہم نے مخالفت کی تھی۔آئی جی کوئی اور ہے اختیار کسی اور کے پاس ہے۔آئی جی سندھ شریف آدمی ہیں۔

کیپٹن صفدر کے خلاف سندھ حکومت کے اعتماد کے بعد ہی ایف آئی آر کاٹی گئی لیکن جب پی ڈی ایم کا پریشر پڑا تو سندھ حکومت پیچھے ہٹ گئی۔ہم کہتے ہیں کہ پولیس کو عزت دو۔جس جس نے بھی کہا ہے کہ آئی جی کا اغوا ہوا ہے اسے اپنی بات ثابت کرنا ہوگی۔

Related Posts