ضلع شرقی میں خصوصی صفائی وبلدیاتی سہولیات کی مہم کا افتتاح کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع شرقی میں خصوصی صفائی وبلدیاتی سہولیات کی مہم کا افتتاح کردیا گیا
ضلع شرقی میں خصوصی صفائی وبلدیاتی سہولیات کی مہم کا افتتاح کردیا گیا

کراچی: بلدیہ شرقی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک عمل سے خصوصی بلدیاتی خدمات مہم کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عرفان سلام، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو ودیگر افسران موجود تھے۔

مہم کے دوران کچرا صاف کرنے سمیت ملبہ اٹھانے اور دیگر بلدیاتی خدمات سر انجام دیکر ضلع شرقی کو بہتر بنایا جائے گا، اس موقع پر مہم کے افتتاح کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی۔

افتتاح کے موقع پر اے ڈی سی عرفان سلام نے کہا کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور دیگر بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس مہم میں ضلع شرقی کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ مہم کے ذریعے سندھ سالڈ ویسٹ اور واٹر بورڈ کے اشتراک عمل سے مسائل حل کروانے کے ساتھ ڈی ایم سی ایسٹ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔

یہ مہم ہر یوسی میں وارڈ کی سطح پر سر انجام دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس امید کے ساتھ صفائی وبلدیاتی خدمات مہم شروع کر رہے ہیں کہ اس کے مثبت نتائج سے ضلع شرقی کا ہر مکین مستفید ہو اور بلدیہ شرقی ودیگر ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

ڈائریکٹر سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضیاء اللہ گھمرو نے صفائی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی کی ہر یوسی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ایس ایس ڈبلیوایم بی اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Posts