گلگت بلتستان میں دھاندلی کا شور ن لیگ کا اعترافِ شکست ہے۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں دھاندلی کا شور ن لیگ کا اعترافِ شکست ہے۔شبلی فراز
گلگت بلتستان میں دھاندلی کا شور ن لیگ کا اعترافِ شکست ہے۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جلسوں کے دوران دھاندلی کا شور انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کا اعترافِ شکست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نا اہل مسلم لیگ کی قیادت کا دھاندلی کا شور انتخابات کے انعقاد سے قبل شکست کا اعتراف ہے۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام ن لیگی رہنماؤں کو پہچانتے ہیں۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں ن لیگ نے کچھ نہ کیا تو اب ان کیلئے کیا کریں گے؟ 

یہ بھی پڑھیں:  ججز پر ڈر کر فیصلے کرنے کا الزام توہینِ عدالت ہے۔چیف جسٹس

Related Posts