لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ ن لیگی رہنما کی گاڑی قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس پر پتھراؤ کیلئے استعمال ہوئی۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی آمد کے موقعے پر نیب دفتر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کیلئے ن لیگی رہنما عمران نذیر کی گاڑی استعمال ہوئی۔ ماڈل ٹاؤن پر ٹریفک وارڈنز نے عمران نذیر کو روک کر تھانے پہنچا دیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے رکنِ پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ عمران نذیر ن لیگ لاہور کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بد ترین محاذ آرائی پر اتر آئی ہے، پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کے جلسے کو تاریخی فتح دلانے میں ناکام کرنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے لیکن نیازی حکومت کے اقدامات اسے بے نقاب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
Strongly condemn arrest of Kh Imran Nazir General Secretary Lahore PMLN. Such third degree tactics can’t dampen spirits of Lahorites to make 13 Dec PDM jalsa a historic success but Niazi govt stands exposed that it is crumbling & going. https://t.co/4Wof1e83cO
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 7, 2020
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے حکومت خود بدنام ہوئی۔ مریم نواز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








