بلاول بھٹو زرداری کو گلگت میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کو گلگت میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی
بلاول بھٹو زرداری کو گلگت میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو کو 3روز میں واپس جانے کا حکم دیدیا تھا۔مگر اب انہیں اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے جاری حکم نامے کو معطل کردیا ہے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو پبلک آفس ہولڈر قرار دیکر تین دنوں میں واپس جانے کا حکم دیا تھا۔

پیپلزپارٹی نے سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا،سپریم اپیلیٹ کورٹ نے فیصلہ معطل کرکے 12 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں 23 حلقوں کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہونگے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کا اجتماع بتا رہا ہے گلگت بلتستان میں شیر آئے گا۔مریم نواز کا گوپس میں خطاب

Related Posts