حکومت کو جو کرنا ہے کرلے،لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا، پی ڈی ایم

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کو جو کرنا ہے کرلے،لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا، پی ڈی ایم
حکومت کو جو کرنا ہے کرلے،لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا، پی ڈی ایم

لاہور: پی ڈی ایم رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کی وارننگ کے باوجود لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی کرلے لاہور کا جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا، حکمرانوں کا جانا ضروری، یہ جمہوری نہیں فاشسٹ حکومت ہے۔ہم ان کے دباؤ میں آنے والے نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشش کی، اس کے باوجود جلسہ ہوا، لوگ نااہل ٹولے کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ جلسہ ہر قیمت پر ہوگا، پورے پنجاب اور پاکستان سے لوگ موجود ہوں گے، ملک میں 70 سال سے جاری تابعداری کرانے کا عمل اب مزید نہیں چلے گا، 13 دسمبر کو پر امن طریقے سے عوام کو رائے کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جلسے سے متعلق کمیٹیاں بنائی ہیں، حیرت ہے وزیراعظم کا کونسا بیان ٹھیک ہے، کرسیاں اور انتظام کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کی بات ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جلسے والوں کو نہیں روکا جائے گا، لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، استعفوں کے بیان پر قائم ہیں، جب پی ڈی ایم رہنماء مناسب سمجھیں گے استعفیٰ دیں گے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، مگر ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ جلسہ ضرور ہوگا، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومت کو ہر محاز پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم جلسے کیلئے مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی

Related Posts