آغا رفیع اللہ نے غلطی سے اسپیکر کی جگہ اپنا استعفیٰ بلاول کو دیا۔نصرت سحر عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

آغا رفیع اللہ نے غلطی سے اسپیکر کی جگہ اپنا استعفیٰ بلاول کو دیا۔نصرت سحر عباسی
آغا رفیع اللہ نے غلطی سے اسپیکر کی جگہ اپنا استعفیٰ بلاول کو دیا۔نصرت سحر عباسی

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ آغا رفیع اللہ نے اسپیکر کی جگہ غلطی سے اپنا استعفیٰ بلاول کے نام لکھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جی ڈی اے کی رکنِ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پہلا استعفیٰ آگیا۔

پیغام میں نصرت سحر عباسی نے نشاندہی کی کہ ایم این اے صاحب نے غلطی سے اسپیکر کی جگہ چیئرمین صاحب لکھ دیا۔ انہوں نے پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا استعفیٰ شیئر بھی کیا۔

شیئر کردہ خط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکنِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنے استعفے کا آغاز اسپیکر قومی اسمبلی کی بجائے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کیا ہے۔ 

قبل ازیں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 238، ملیر کراچی سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی سیّد آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کیا تھا۔

رکنِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی قیادت کے احکامات پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ پی پی پی کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے بحالئ جمہوریت  اور سیلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی جدوجہد میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اراکینِ اسمبلی 31 دسمبر تک استعفے جمع کرائیں۔پی ڈی ایم کی ہدایت

Related Posts