ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دفترِ خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دفترِ خارجہ
ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دفترِ خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی تعمیرو ترقی کیلئے مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں بھرے موقعے پر ہم  اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان میں اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منا رہی ہے جبکہ قومی تعمیر و ترقی میں مسیحی بہن بھائیوں کا اہم کردار اور قابلِ قدر تعاون فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے پاکستان کے مسیحی شہری کورونا ایس او پیز کو یاد رکھیں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

مزید پڑھیں: کرسمس کے دوران مسیحی شہری کورونا ایس او پیز یاد رکھیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts