اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 متاثرین د م توڑ گئے جبکہ 2463 مزید شہری کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 463 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 39 ۔کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے متاثر 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 38 ہزار 608، سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا 58 ہزار 701، بلوچستان میں 18 ہزار 168 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 37 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 277 ہوگئی، ملک بھر میں 67 لاکھ 37 ہزار 107 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔
گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو ئے اور ملک بھر میں 4 ہزار 960 افراد نے شکست دی تھی۔