مذہبی متشدد طبقے نے مختلف عقائد کی بنیاد پر ہزاروں انسانوں کی جانیں لیں۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Afghan refugees have not yet entered Pakistan: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے روشن خیال لبرلز کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی متشدد طبقے نے مختلف عقائد کی بنیاد پر ہزاروں انسانوں کی جانیں لی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لبرلز کے خلاف ایک سوشل میڈیا صارف کے اظہارِ خیال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ لبرل سوچ رکھنے والوں نے کتنے مذہبی شدت پسندوں کی گردنیں کاٹی ہیں؟

پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مذہبی متشدد طبقے نے ہزار ہا لوگوں کی جانیں لیں اور صرف اِس لیے لوگوں کو قتل کیا کہ ان کے مذہبی یا کئی صورتوں میں سماجی عقائد ان سے مختلف تھے۔ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر روزانہ لوگ قتل ہوئے۔

مذکورہ سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے سب سے زیادہ پاکستانی لبرلز کو بے نقاب کیا ہے۔ بظاہر پڑھے لکھے، روشن خیال اور لبرل لوگ اندر سے انتہائی تنگ نظر، نفرت انگیز اور متعصب لوگ ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستانی لبرلز مذہبی انتہا پسندوں کی ماڈرن شکل ہے جن میں انتہا پسندوں کی تمام عادتیں پائی جاتی ہیں جس کا ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارت میں گائے کے گوشت پر قتل کی مثال پیش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے تھے۔فواد چوہدری

Related Posts