حکومت مچھ میں مقتول مزدوروں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیرِ اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم
صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے بولان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مچھ کے مقتول مزدوروں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 معصوم کان کنوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر انسانی فعل دہشت گردوں کا ایک اور بزدلانہ اقدام ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ایف سی کو تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دے دیا ہے۔ ہم مقتول مزدوروں کے اہلِ خانہ اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ضلع بولان میں مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 آج صبح کے وقت پیش آنے والے اِس واقعے میں دہشت گردوں نے مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں کو اپنا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کان کنوں کو قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور ان پر گولیاں چلائیں۔

مزید پڑھیں:  مچھ کوئلہ فیلڈ کے مزدوروں پر فائرنگ، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Related Posts