کورونا نے مزید 48 پاکستانیوں کو موت کی نیند سلادیا، 2435 نئے کیسز سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

corona in pakistan

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ مزید طویل ہوگیا، موذی وباء نے مزید 48 پاکستانیوں کو موت کی نیند سلادیا، 2435 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 435 کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب ایک لاکھ 43 ہزار 511، سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 ہے، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 48 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:کورونا نے ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کی جان لے لی

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 70 لاکھ 2 ہزار 706 کورونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں،ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے متاثر 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 430 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے گزشتہ روز 50 افراد ہلاک اور2482 لوگ متاثرہوئے تھے جبکہ وباء کا شکار ہونیوالی مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی بھی راولپنڈی کے اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

Related Posts