عمران خان کی ٹیم نااہل اور بدعنوان، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilawal Bhutto MALAKAND

ملاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم نااہل اور بدعنوان ہے۔

انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 رکنی اپوزیشن اتحاد کا مقصد حکومت کو گھربھیجنا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ ہمیں یاد ہے کہ آپ کے ساتھ کون کھڑا ہے اور کس نے دہشت گردوں کا ساتھ دیا۔ آپ نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دہشت گردوں کو شکست دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے اس نام نہاد منتخب حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جلسے کو ریفرنڈم سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ان نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔یہ لوگ منافق اور جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: راست پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان

بلاول بھٹو نے مچھ متاثرین کوبلیک میلرزکہنے پر بھی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی،انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے پاس جانے کے بجائے وزیر اعظم نے انہیں ‘بلیک میلرز’ کہایہ کس طرح کا انصاف ہے؟ ۔

ملک کے مسائل کی بات کرتے ہوئے پی پی پی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ ہم تاریخی غربت اور افراط زر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Related Posts