اسمبلیوں سے استعفے دے کر سینیٹ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا۔قمر زمان کائرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسمبلیوں سے استعفے دے کر سینیٹ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا۔قمر زمان کائرہ
اسمبلیوں سے استعفے دے کر سینیٹ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا۔قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کر سینیٹ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاسوں کے دوران قیادت نے سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگن کیس کو تسلیم کر لیا، اس نئے یوٹرن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ ملائشیاء میں روک لیا گیا، یہ بد حالی کی بد ترین مثال قرار دی جاسکتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور گیس مہنگی کرکے عوام سے جینے کا حق چھیننے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک سیاسی اتحاد ہے جسے انتخابی اتحاد سے مماثل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی اور ہم حکومت کو مزید ایکسپوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پہلے قومی انتخابات کا قبلہ درست کیا جائے، الیکشن کمیشن کے بالمقابل بھرپور احتجاج کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عام آدمی کیلئے کچن چلانا مشکل ہوگیا، سبزیاں قوت خرید سے باہر ہو چکیں، حکمرانوں کو گھر نہ بھیجا گیا تو یہ غریبوں کا بھرکس نکال دیں گے۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، پنجاب میں ترجمانوں کی اکھاڑ پچھاڑ ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اپنے چہرے کے داغ ٹھیک کرنے کے بجائے آئینہ صاف کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ

Related Posts