مصطفیٰ کمال کراچی میں متنازعہ مردم شماری پر برہم، وفاقی وزراء کو احمق قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اب کراچی میں کوئی بھی علاقہ کسی بھی قوم کے لیے نوگوایریا نہیں، مصطفی کمال
اب کراچی میں کوئی بھی علاقہ کسی بھی قوم کے لیے نوگوایریا نہیں، مصطفی کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارتی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں متنازعہ مردم شماری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزراء کو احمق قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا وزیرِ اعظم کی حمایت پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو بچایا تو نہیں جارہا؟ انہوں نے کہا کہ متنازعہ مردم شماری قانونی قرار نہیں دی جاسکتی۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا متعدد سیاسی رہنما اور تنظیمیں یہ کہہ چکی ہیں کہ کراچی میں 3 کروڑ سے زائد نفوس بستے ہیں۔ ہم لوگ کراچی کے مسائل میں اضافے کے باعث پریشانی اور مایوسی میں مبتلا ہیں۔ نادرا بھی  شہرِ قائد میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد شناختی کارڈز کے ڈیٹا کی موجودگی کا اعتراف کرچکا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ جیسی سیاسی جماعت کو آج تک قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوئی نوٹس کیوں نہ بھیجا؟ کیا وزیرِ اعظم کی حمایت پر آپ ایم کیو ایم کو بچا رہے ہیں؟ اگر پانی سر سے گزر گیا تو پھر نہ کہنا کہ مصطفیٰ کمال نے کیا کردیا۔ 

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی شہر کی آبادی حقیقت سے کم شمار کی گئی جبکہ وفاقی احمق اقتدار کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اتحادیوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد، پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ گئیں

Related Posts