حکومت کی پالیسیز سے عام آدمی کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ
کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ

حیدرآباد:وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیز سے عام آدمی کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جلسہ موجودہ نااہل کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دے گا اور ہم بہت جلد نااہل حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، جلسہ شروع نہیں ہوتا اور یہ لوگ ناکامی کی بات پہلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں اکیلے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں پر الزام لگاتے تھے جبکہ اب ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں آیا ان کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی۔ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت ان کے بہت سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے اپنے بیانیوں کا ٹارگٹ قومی اداروں کو بنارکھاہے،حنید لاکھانی

Related Posts