سینیٹ میں ووٹوں کی خروید و فروخت اب نہیں چلے گی،خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh government has handed over diseases to citizens: Khurram Sher Zaman

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والوں نے ماضی میں سینیٹ کی سیٹیں بھی خریدی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے کاروبار کو تالے لگانے جارہے ہیں۔ سینیٹ اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں ووٹوں کی خروید و فروخت اب نہیں چلے گی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی سے ضمیر کا سودہ کرنے والے اراکین اسمبلی کو نکالا تھا۔

ماضی میں جو جماعتیں اوپن بیلٹ کی حمایت کررہی تھیں وہ آج اپنی ممکنہ شکست کے ڈر سے مخالفت کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

اربوں روپے لگا کر سینیٹ کی نشست لینے والے عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے، یہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اسمبلی میں آتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے مخلصی اور دیانتداری انکے اپنے اعمال میں دکھائی دیتی ہے۔

آج تک کسی سیاسی لیڈر نے اس اہم مسئلے پر بات نہیں کی۔ ضمیر کا سودہ کرنے والے اراکین کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کے اراکین پارٹی سے مخلص ہیں تو اوپن بیلٹ کے نظام کی حمایت کریں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کروانے کا فیصلہ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے مشن کی جانب ایک اور قدم ہے۔

کرپشن کے خلاف جنگ میں پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ ماضی میں کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ سطح کی انکوائری بنا کر سخت کاروائی کی جائے گی۔

Related Posts