نوازشریف کا فضل الرحمان کوفون،لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے اہم منصوبہ بنالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

nawaz Sharif Fazlur Rehman

اسلام آباد:قائد جمعیت علماء اسلام و سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کوقائد ن لیگ نوازشریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے ن لیگ کےتعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے آج پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ویڈیو اسکینڈل سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر قائد جمعیت علماء اسلام و سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جہازپرسوارہونےوالوں کی لینڈنگ شروع ہوگئی ہے،ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ارکان کرپٹ نکلے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف 26مارچ کو لانگ مارچ کا عندیہ دیا تھا تاہم اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی خاص ردعمل نظر نہیں آیا۔

Related Posts