کراچی:وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ 2018کے الیکشن میں عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا، سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری سے الیکشن جیتا جبکہ بلوچستان میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی سرکار کو مسترد کرچکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل ملیر میں مسلح ٹولہ دندناتا پھر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
ڈی آر او نے انتظامیہ کو کہا کہ ان کو حلقے سے نکالا جائے۔ اس میں سندھ حکومت یا مراد علی شاہ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پہلے بھی مقدمات تھے۔جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔