این اے 75 ،آٹا،چینی اورووٹ چوروں نے الیکشن عملے کوبھی چوری کرلیا، مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Aurangzeb talks to media in Sialkot

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا،چینی،بجلی،گیس،دوائی اورووٹ چوروں نے الیکشن عملے کوبھی چوری کرلیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لاپتا ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے انتخابی نتائج روکنے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے،دھند کو وجہ بنا کرحتمی نتیجے میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اورشرمناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا،چینی،بجلی،گیس،دوائی اورووٹ چوروں نے الیکشن عملے کوبھی چوری کرلیا،الیکشن عملے کی چوری کی ایف آئی آرعمران خان اوربزدارصاحب پرکٹنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:این اے75 ڈسکہ، آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے، الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ ،الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظرعوام نے دیکھے، تاریخ میں پہلی بارصرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لاپتا ہوگئے۔

Related Posts