ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

Shibli Faraz
ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، الیکشن کمیشن میں ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، منگل تک حقائق سامنے آجائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے ماضی کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات کا کوئی ثانی نہیں ہے، ن لیگ ماضی میں انتخابات جیتنے کیلئے دھونس، پیسہ، دھمکیوں سمیت ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جو ہاریں وہ دھاندلی ہے، اگر دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں میں کامیاب ہوتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کر رہا ہے، منگل تک اصل حقائق عوام کے سامنے آ جائیں گے، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا، اسے قبول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے صنعتی پیداوار میں 11.2 فیصد کا اضافہ خوش آئند قرار دے دیا

Related Posts