ڈسکہ ضمنی انتخاب میں فائرنگ سے شہید نوجوان کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ کی امداد مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں فائرنگ سے شہید نوجوان کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ کی امداد مل گئی
ڈسکہ ضمنی انتخاب میں فائرنگ سے شہید نوجوان کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ کی امداد مل گئی

اہور: این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کی امداد دے دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نےرقم دئیے جانے کی تصدیق کی۔

پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ این اے 75 ضمنی انتخاب میں مسلح ن لیگ کے غنڈوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان شاء اللہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سرجری کیلئے ملک سے باہر جانے والی کی ڈسکہ میں بڑی سرجری ہوگئی۔

 مریم نواز کے بیان کاجواب دیتے ہوئے 3 روز قبل معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ تاحال دھاندلی کا رونا رو رہی ہے جبکہ عوام نے ن لیگ کی نسل در نسل سیاست کا خاتمہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی ڈسکہ میں بڑی سرجری ہوگئی۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts