وزیراعظم کے بھانجے کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کے بھانجے کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم کے بھانجے کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسام نیازی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، کرک خیل ہوٹل میں لڑکی کو ہراساں اور ساتھیوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہریوں کا شدید ردعمل کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کے بھانجے حسام خان نیازی کے ریسٹورنٹ کرک خیل میں عملہ صارفین پر بہیمانہ تشدد کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹ میں عملے کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے پر لڑکی کے ساتھ موجود ساتھیوں اور ہوٹل کے عملے کے درمیان تلح کلامی ہوئی جس پر عملے نے ملکر لڑکی اور اس کے ساتھ موجود نوعمر لڑکے پر تشدد شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہوٹل کا عملہ لڑکوں پر ٹیبل اور کرسیوں کے ساتھ تشدد کررہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرک خیل ریسٹورنٹ اور حسام خان نیازی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حسام خان نیازی نے اپنے عملے کی سرزنش کرنے کے بجائے ان کی حمایت کی ہے جس پر سوشل میڈیا پر حسام خان نیازی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:رمضان سے قبل کراچی میں مہنگائی کاطوفان،انتظامیہ خاموش،شہری پریشان

Related Posts