کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ انشا اللہ سینیٹ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔
اپنے ویڈیوبیان میں خرم شیر زمان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم ہمیشہ ناکام ہوئی، سینیٹ میں بھی تاریخی ناکامی کاسامنا کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ آج کی تاریخ میں پی پی کے 12 اراکین ہم سے رابطے میں ہیں۔اراکین اپنے ضمیر کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سینیٹ میں ووٹ دیں گے۔
سینما کے باہر بلیک میں ٹکٹیں بیچنے والا اپنی آئندہ زندگی میں بھی ٹکٹیں بیچتا پھرے گا۔خرم شیر زمان نے کہاکہ ٹکٹیں بلیک میں بیچنے والا ہر قیمت پر ناکام ہوگا۔